حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اترپردیش کے ضلع جونپور میں مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام نزد صدر امام بارگاہ میں طلاب و اساتذہ کی جانب سے مرکزی عشرہ محرم کی چوتھی مجلس مدرسہ ھذا کے ہال میں کامیابی کے ساتھ بر پا ہوئی۔جس میں کافی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسےحسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق، جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے ہال میں طلاب و اساتذہ کی جانب سے عشرہ محرم الحرام اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ھے۔جس میں کافی تعداد میں مومنین کرام شریک ہو رہے ہیں اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسے حسین مظلوم کا پرسہ پیش کررہے ہیں۔
جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے مدیر محترم نے بتایا کہ شیراز ہند میں ہونے والا یہ مرکزی عشرہ جسے مرد مومن اور حوزہ علمیہ کے طلاب و اساتذہ بہت ہی عقیدت کے ساتھ منعقد کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس عشرہ محرم کو مختلف ذاکرین خطاب کر رہے ہیں آج اس سلسلہ کی چوتھی مجلس کو مولانا عباس رضا صاحب نے خطاب کیا۔ مولانا موصوف نے اپنی مجلس میں انبیائوں کے معبوث ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام علیھم السلام کے مبعوث ہونے کا ایک ہدف انسانوں کی روح کو بلند و پاک و صاف کرنا اسی لیے امام حسین علیہ السّلام جب مدینہ منورہ سے نکلنے لگے تو اپنا ہدف یوں بیان کرتے ہیں میں اپنے نانا کی امت کی اصلاح کے لئے مدینہ چھوڑ رہا ہوں۔
آخر میں شہیدان کربلا کے مصائب میں حبیب ابن مظاہر کی دوستی کو بیان کرتے ہوئے شہادت بیان کیا۔ مومنین حبیب ابن مظاہر کے مصائب سن کر آہ و بکا کے ساتھ گریہ کرتے ہوئے مادر حسنین اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں پرسہ پیش کیا۔ مجلس کے اختتام پر انجمن نے مخصوص وپر درد انداز میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے شہیدان کربلا علیہم السلام کا اپنے وقت کے امام کو پرسہ پیش کیا۔